آنکھ کی پتلی

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - مرد مک چشم، آنکھ کے ڈھیلے کا سیاہ تل۔  امرت بھری آنکھوں میں مدھر آنکھ کی پتلی رادھا ہے کہ گریے پنگھٹ پہ کھڑی ہے      ( نوبہاراں، اثرلکھنوی، ١٩٣٥ء، ١٠٠ )

اشتقاق

سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'آنکھ' کے ساتھ اردو حرف اضافت 'کی' لگانے کے بعد سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'پتلی' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٥١ء میں "دیوان مومن" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مؤنث